72

خواتین کیلئے جاب کوٹہ 15فی صد کر دیا گیا (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویمن ڈے کے حوالے سے پنجاب کی خواتین کیلئے بڑے اعلانات کر دیئے، خواتین کیلئے جاب کوٹہ 15فی صد کر دیا، آن لائن بزنس کیلئے 50فی صد قرضے دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل ویمن سیفٹی ایپ ”نیوراگین” کا افتتاح بھی کر دیا مریم نواز نے خواتین پولیس اور دیگر افسروں کو سٹیج پر کھڑا کر کے خطاب کیا وزیراعلیٰ نے ہر محکمے میں خالی آسامیوں پر خواتین کی بھرتی مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ڈے کیئر سینٹرز بنانے کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈز مختص کرنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ بہن اور بیٹی کو پراپرٹی گفٹ کرنے پر انتقال فیس نہیں لی جائے گی جمنیزیم اور سٹیڈیم میں خواتین کیلئے الگ جگہ اور اوقات کار مقرر کئے جائیں گے حکومتی اداروں میں خواتین کے لیے الگ واش رومز اور نماز کیلئے جگہ مختص کی جائے گی اور تحفظ کیلئے قانون سازی ہو گی یونیورسٹی فیس واپسی میں خواتین کا تناسب 50 سے 70فی صد ہو گا انٹرنیشنل سکالرشپ میں خواتین کا تناسب 50 سے 70 فی صد ہو گا صنعت زار کو بحال کیا جائے گا کمسن بچیوں کی گھریلو ملازمت کی سدباب کیلئے سخت قانون سازی کی جائے گی،’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویمن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خواتین کو بااختیار بنانے ملازمتوں کے کوٹہ میں 5فی صد اضافہ’ خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی’ مردوں کے مساوی حقوق دینے سمیت معدد اعلانات کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صوبہ کی خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں سنجیدہ ہیں خواتین کو قرضوں کی فراہمی کا اعلان بھی خوش آئند ہے ورکنگ ویمن کیلئے ہوسٹلز ڈے کیئر سنٹرز مینٹرنٹی لیو 3یوم میں منظور کرنے کا قانون بنانے لڑکیوں کو پنک بائیک دینے کا اعلان بھی کیا،، موجودہ دور میں خواتین کا تحفظ انتہائی ضروری ہے صوبہ میں بدامنی اور جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں جس کے باعث خواتین خوفزدہ رہتی ہیں ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بھی بہت سی دشواریاں ہیں ان کو دفاتر جانے اور واپس آتے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ورکنگ ویمن کیلئے سفری سہولتوں کیلئے الگ سے بسیں چلائی جانی چاہئیں دفاتر کے قریب ہی ان کو ہوسٹلز مہیا کرنا ناگزیر ہے خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلئے بھی مؤثر قانون سازی ہونی چاہیے ملازمتوں کے کوٹہ میں 5فی صد اضافے کا اعلان تعلیم یافتہ خواتین میں مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرنے کا سبب بنے گا بلاشبہ خواتین محنت اور ذہانت کے لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں اور ہر شعبہ میں خود کو منوا رہی ہیں اس وقت پنجاب میں مریم نواز خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوئی ہیں اور وہ خواتین کے حوصلے بڑھانے اور ان کے ایسے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جن کی بدولت خواتین ترقی کی منازل طے کر سکیں اگر عالمی تناظر میں جائزہ لیا جائے تو دنیا بھر میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں سیاست’ بزنس’ سائنس وٹیکنالوجی آئی ٹی’ مالیاتی اداروں’ عسکری شعبہ میں بھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں تاہم ابھی تک پاکستان میں خواتین کو وہ سہولیات میسر نہیں آ سکیں جن کی بدولت وہ اپنی ذہانت کا لوہا منوا سکیں ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور مردوں کے برابر حقوق دینے کیلئے ضروری قانون سازی پر توجہ دی جائے تاکہ خواتین اپنے عزیز کی خدمت میں مردوں سے پیچھے نہ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں