خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے آگاہی کانفرنس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ویمن شیلٹر آرگنائزیشن نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں خواتین کے حقوق کے فروغ اور معاشرتی مساوات کے قیام کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی آگاہی کے حوالہ سے ایک روزہ ویمن کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا مقصد معاشرے میں خواتین اور مردوں کے درمیان برابری کے اصول کو مضبوط کرنا، خواتین کے لیے باعزت مقام پیدا کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ویمن شیلٹر آرگنایشن کی صدر رضیہ عزیز نے تنظیم کا تعارف اور گورنمنٹ کی طرف سے عورتوں کو دی گیی سہولتوں کے حوالہ سے معلومات فراہم کیں ۔ایڈمن شوکت جاوید نے عورتوں کی معاشرے میں اہمیت کے حوالہ سے تفصیل سے بات چیت کی۔میجر ریٹایرڈ فرام سلویشن آرمی شمائلہ نے ترقی کی راہ میں حال رکاوٹوں کا ذکر کیا پاسٹر شاہد منظور ‘پاسٹر غضنفر’مسز انیتا شاہد نے خواتین کو تعلیم، روزگار اور فیصل سازی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے حوالہ سے روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں