7

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹوبہ میں تقریب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ماں، بہن اور بیٹی ہر روپ میں خواتین ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کا احترام سب پر لازم ہے ۔خواتین کے بغیر ترقی ممکن نہیں، انہیں ہر شعبے میں برابر کے مواقع دینا ضروری ہے۔ پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خواتین کے لیے تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ کام کرنے والی خواتین کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جاری ہے ۔تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں خواتین کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں