خواجہ اسلام کا فیصل آباد پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں افطار ڈنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ( ن) خواجہ محمد اسلام’ حمد اسلام خواجہ ایڈووکیٹ کی طرف سے فیصل آباد پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں شاندار اور پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا’ افطار ڈنر میں پریس کلب میں شاہد علی گروپ کے گروپ لیڈر شاہد علی’ نومنتخب صدر سردار بلال ڈوگر’ سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید’ نائب صدور سردار زاہد ڈوگر’ محمد کاشف’ سیکرٹری شوکت وٹو’ فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق’ ینگ ٹریڈرز سٹی کے صدر حمزہ خالد شیخ’ حاجی افتخار اکرم’ سابق نائب صدر ظفران سرور’ انفارمیشن سیکرٹری سیدہ افشاں بتول’ جوائنٹ سیکرٹری علی رضا ملک’ ایگزیکٹو ممبران شاہد محمود’ سید ذاکر حسین’ علی حسن’ ابرار حبیبی’ فہیم کھنہ’ ملک وحید’ رانا زاہد’ یاسر سہیل’ ڈاکٹر منیبہ فاطمہ’ میڈم حنا رانا کے علاوہ سینئر صحافی میاں محمد شہباز’ خواجہ عدنان’ نعیم شاکر’ خواجہ احمد کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی’ افطار ڈنر کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میزبان سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے فیصل آباد پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے گروپ لیڈر شاہد علی کو اس قدر محنتی ٹیم کے انتخاب پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر سردار بلال ڈوگر کی قیادت میں یہ ٹیم فیصل آباد کے صحافیوںکے مسائل کو ان کی امنگوں کے مطابق حل کروائیں گے’ ہمارا ہرممکن تعاون پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے ساتھ ہے’ اس موقع پر سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ صحافی کالونی فیصل آباد کے محنتی صحافیوں کا حق ہے اور یہ حق انہیں مل کر رہے گا’ میں ذاتی طور پر خواجہ اسلام کے ہمراہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پاس جا کر انہیں صحافی کالونی کے اجراء کیلئے اپیل کروں گا’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کی ہے’ صحافی کالونی کی خوشخبری بھی جلدی ملے گی’ اس موقع پر فیصل آباد پریس کلب میں شاہد علی گروپ کے گروپ لیڈر شاہد علی’ نومنتخب صدر سردار بلال ڈوگر نے خواجہ محمد اسلام اور حمد اسلام خواجہ کی طرف سے اس قدر شاندار افطار ڈنر کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نومنتخب ٹیم اپنے ٹنور میں 100 فیصد رزلٹ دے گی اور آنے والوں کیلئے منزل کا تعین کر کے جائے گی’ انہوں نے کہا کہ ہمارے سمیت پوری ٹیم کے جذبے جوان ہیں اور کچھ کر جانے کے خواہاں ہیں’ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا پلرسمجھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے فیصل آباد کے صحافیوں کو وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ حقدار ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہم سرکار کی تیسری آنکھ ہیں مگر سرکار نے اس تیسری آنکھ سے کبھی دیکھنے کی کوشش نہیں کی’ صحافیوں کے بے پناہ مسائل ہیں’ ہماری کوشش ہو گی کہ ان کے مسائل کو حکومتی ایوانوں کے سامنے رکھیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف لے کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں