خواجہ رضوان کی ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی پی117 سے ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان کی ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور سے ملاقات’ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی117 سے ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان نے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں علاقائی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، خواجہ رضوان نے شہر اور ڈویژن میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے حلقہ پی پی117 کے مسائل کے حوالے سے بھی ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کو آگاہ کیا، ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ ہم عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں