42

خواجہ رضوان کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح آج ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پی پی117 خواجہ رضوان کے ہرچرن پورہ’ راجباہ روڈ پر واقع مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح آج بروز ہفتہ رات 8بجے بابائے سیاست چوہدری شیر علی کریں گے، مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح اور جلسہ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بابائے سیاست چوہدری شیر علی لیگی کارکنوں اور اہل علاقہ سے خطاب کریں گے، خواجہ رضوان کو (ن) لیگ کا ٹکٹ ملنے پر حلقہ بھر کے عوام اور لیگی کارکنوں میں بھرپور جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں