28

خواجہ رضوان کے ڈیرے پرلیگی قائدین اور معززین علاقہ کے اعزاز میں سحری کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امیدوار پی پی 116 مسلم لیگ (ن) خواجہ رضوان نے اپنے ڈیرے جناح کالونی میں سحری کا انتظام کیا’ سحری میںسابق ایم این ایز چوہدری شیرعلی’ حاجی اکرم انصاری’ سابق ٹکٹ ہولڈراسرار احمد منے خاں’ سابق ایم پی اے حاجی خالد سعید’ چوہدری شیراز کاہلوں’ سلطان بٹ’ ملک شاہدعلی’ ارشد ناز’ سید علی بلال شاہ’ چوہدری جاوید کمال’ ڈاکٹر حبیب بٹر’ خواجہ لقمان’ خواجہ ریحان’ حافظ ثاقب وڑائچ’ ناصر شاہین’ خواجہ اسد منا’ شمس دین چھماں’ ملک گلزار’ بابر جمیل’ خواجہ حسن ‘ خواجہ سفیان’ چوہدری عزیز الرحمن’ پپو گجر’ حاجی عمران’ خواجہ عارف’ مظفر’ امین جٹ’ ملک مصطفی’ ملک خالد گلزار’ ملک یٰسین’ ملک شبیر’ میاں راشد امین کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی’ مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی’ سحری کے موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا’ سابق ایم این ایز چوہدری شیرعلی’ حاجی محمد اکرم انصاری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک شخص کی ضد اور انا نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے’ بیہودہ اور بدتمیزی کی سیاست پی ٹی آئی کا خاصہ بن چکی ہے’ عمران خان نے کے چار سالہ دور حکومت نے پاکستان کو وہ نقصان پہنچایا جو آئندہ بیس سالوں تک پورا نہیں ہو سکے گا’ مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدے کا نتیجہ ہے کیونکہ اس نے جومعاہدے کیلئے جو شرائط مانیں ان میں آئی ایم ایف کی جانب سے واضح کہا گیا کہ پہلے عوام کو دی جانیوالی تمام سبسڈیاں ختم کی جائیں اس کے بعد معاہدہ ہوگا اسلئے ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی وہ شرائط مانناپڑیں لہذا اگر قوم نے دوبارہ 4 سال میں ملک کو تباہ کرنیوالے سے دھوکہ کھایا تو ہمیں اس کی لمبی سزا بھگتنا ہوگی’ انہوں نے عوام سے کہا کہ آئندہ عمران ٹولے کے جھانسے میں نہ آئیں اور میں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں اور آنے والے الیکشن میں لیگی شیروں کو کامیاب کروائیں تاکہ ملک میں ایک مرتبہ پھر ترقی کا سفر شروع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں