ساہیوال(بیوروچیف)ڈی پی اوکی ضلع بھر میں خواجہ سراؤں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کیلئے پولیس کو پیش بندی قانونی اقدامات اٹھانے کی ہدایت،ضلع بھر میں خواجہ سراؤں کی مدعیت میں درج زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے خواجہ سراؤں کو جنسی سمیت ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانے کیلئے ساہیوال پولیس کو پیش بندی قانونی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قانون شکن عناصر خواجہ سراؤں کو کسی قسم کی قانون شکنی کے حوالے سے آسان ‘ہدف” سمجھتے ہیں۔



