خواجہ شاہد رزاق سکا کی پھوپھی زاد بہن سپرد خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا کی پھوپھی زاد بہن کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحومہ انتہائی نیک اور صوم صلوٰة کی پابند تھیں، انکی نمازجنازہ ڈی گرائونڈ کی ٹیکنیکل جامعہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں فیملی ممبران،خواجہ خالد رزاق سکا،خواجہ امین، رشتہ داروں اورعزیز واقارب کے علاوہ تاجروں صنعتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹر ی شیخ سعیداحمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد اور سینئر رہنمائوں چوہدری اعجاز احمد، مرزا طالب صدیق بیگ،شوکت اللہ،عظیم مظفر کھو کھر، ایس ایم ایوب، عمران مجید ملک، شیخ فرحان، سپریم انجمن تاجرا ن کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ فاضل اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں