لاہور (بیوروچیف) لاہور میں سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی کے ماموں زاد بھائی میاں ابراہیم شفیع کی دعوت ولیمہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ PP-117 کے امیدوار خواجہ محمد رضوان اپنی فیملی سمیت شریک تھے، اس تقریب میں میاں محمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف’ چوہدری شیر علی’ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان’ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی’ میاں حمزہ شہباز’ میاں سلمان شہباز’ چوہدری عامر شیر علی’ چوہدری عابد شیر علی سمیت شریف فیملی کے افراد اور ملک بھر کی اہم شخصیات شریک تھیں۔ اس موقع پر خواجہ محمد رضوان نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے مصافحہ کیا، میاں محمد نواز شریف نے خواجہ محمد رضوان کا ہاتھ تھام لیا اور کہا کہ خواجہ صاحب! آپ نے ڈٹ کر الیکشن لڑنا ہے اور فیصل آباد میں آپ کی لیڈ سب سے زیادہ ہونی چاہیے۔
