54

خواجہ عبدالکریم کا عرس 8جون کوراولپنڈی میں ہوگا

صفدرآباد(نامہ نگار)آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں سالانہ عرس مبارک خواجہ عبد الکریم رحمتہ اللہ علیہ انشاء اللہ العزیز 8 جون 2024ء بروز ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔تقریبات عرس مبارک کی نگرانی پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد نقیب الرحمٰن نقشبندی کریں گے۔عرس مبارک میں شرکت کے لئے ایک قافلہ انشا ء اللہ مقررہ تاریخ کو راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گا جس کی قیادت علامہ مولانا حاجی محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم اور علامہ عبد الجبار کریمی خطیب جامع مسجد توکلی آف کیڑا منڈی صفدرآباد فرمائیں گے۔مریدین اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ راولپنڈی جائے گی۔پیر طریقت پیر محمد نقیب الرحمٰن نقشبندی سجادہ نشین دربار عالیہ عید گاہ شریف عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔پیر صاحبزادہ محمد حسیب الرحمٰن عرس مبارک کی مرکزی تقریب سے خطاب فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں