خود ساختہ مہنگائی نے عام آدمی کے ہوش اڑا دیئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سا بق وفا قی مشیر ے داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عید الفطر کی آمد کیساتھ ساتھ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے مہنگائی کے وار تیز تر ہو گئے ہر چیز کا ریٹ آؤٹ آف کنٹرول ہو چکا ہے ، ماہ رمضان میںغریب روزیدار پھل فروٹ صرف دیکھ سکتے ہیں خرید نہین سکتے خدا کے لیے اعلی عدلیہ کمر توڑ مہنگائی میں تنگ دست غریب عوام کو کچھ تو ریلیف دلائے ،تاکہ سفید پوش گھرانے کے لوگ سحر و افطار کے لیے با آسانی کم ریٹ پر چیزیں خرید سکیں ، پی پی پی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خاں، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہا ہے کہ خدا کے لیے تاجرناجائز منافع خوری چھوڑ دیں غریبوں کو جینے کا حق دیں رمضان ریلیف پیکج عوام کے لیے صریحا دوکا ہے ، یوٹیلیٹی سٹور پر ضروری اشیاء غائب ہیں عوام در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے ، ماہ صیام سے پہلے ہی اشیائے خور دو نوش اور کھجور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ افسوس ناک ہی نہیں قابل مزمت بھی ہے ،فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع سمیت چھوٹی تحصیلوں میں خود ساختہ بے پناہ مہنگائی نے عام آدمی کے ہو ش اڑا کے رکھ دیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن اور صرف اخباری خبروں تک ہی محدود ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سا بق وفا قی مشیر ے داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کیساتھ ساتھ حکومت کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اسی طرح آٹا’ برائلر گوشت’ انڈے’ دالیں’ بیسن’ مصالحہ جات’ مہنگی سے مہنگی ہورہی ہیں انتظامیہ اپنے نمبر بنانے کیلئے مین ڈیلرز کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو پکڑ کر کاروائیاں ڈال رہی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں مہنگی کا نہ رکنے والا طوفان مزید گھمبیر ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ ہماری انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں سے استدعا ہے کہ وہ چھوٹے دکانداروں کی بجائے بڑے دکانداروں پر ہاتھ ڈالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں