فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما رانا اشفاق احمد چاچونے کہاہے کہ خود ساختہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کردیا ہے عید الاضحی کی آمد آمد ہے بدقسمتی سے ناجائز منافع خور مافیا بے لگام ہوچکا ہے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ غریب عوام کو فوری ریلیف دلائیں9مئی کے کردارکے بعدتحریک انصاف سیاسی طورپرمرچکی ہے عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اُسے دفن بھی کردیاجائے گا۔آج اُسکانام لینے والاکوئی نہیں جوچندآخری ارکان تھے وہ بھی چھوڑگئے جبکہ بعض پارٹیوں کے ایسے ارکان کو خودنکالاجارہاہے جو عمران خان کوملٹری کو رٹ سے بچانے میں مصروف ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کی چیف جسٹس آف پاکستان نامزدگی اوروزارت قانون کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعدتوقع ہے کہ نظام عدل باوقارہوگا۔ اب الیکشن جب بھی ہوں گے میاں نوازشریف مید ان میں اور جھو ٹے مقدمات سے بھی باعزت بری ہو نگے ۔ مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کاآغاز کر د یا ہے لندن میں بیٹھ کربھی میاں نوازشریف انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں۔
31