7

خورشید عالم سندھو کی کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے 2لاکھ کی گرانٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کبڈی پروموٹر حاجی خورشید عالم سندھو ملک پور آف کیلگری کینیڈا کی طرف سے ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے دو لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی گئی ۔ عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کے مطابق حاجی خورشید عالم سندھو کی طرف سے جاری کردہ گرانٹ فیصل آباد میں کبڈی کی گراس روٹ لیول پر پروموشن اور انتظامی اخراجات پر خرچ ہوگی ۔ حاجی خورشید عالم سندھو گزشتہ دس سال لے کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ گرانٹ جاری کرتے ہیں جو اس سال بڑھا کرانہوں نے دو لاکھ روپے کردی ۔ خصوصی گرانٹ جاری کرنے پر صدر کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال گجر اور چیئرمین رانا سکندر اعظم خاں، سابق صدر FCCIچوہدری شبیر احمد سندھو SVP، شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوی ایشن ، چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ SVP، چوہدری یسین لطیف چھینہ VP، چوہدری بلال بندیشہ VPاورانٹر نیشنل آفیشلز عبدالحکیم ، فضل حق گجر ، پروفیسر شہزاد سلیم کھوکھر، فریاد علی جٹ ، شہباز بندیشہ نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں