خوشخبری،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ کمی

اسلام آباد(بیوروچیف) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، نیپرا نے باضابطہ اعلان کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف34 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا۔رواں مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35روپے 50پیسے ہے، صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا، نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کیلئے3520ارب روپے کی منظوری دی۔آئندہ مالی سال کیلئے 3066ارب روپے کی بجلی خریداری لاگت کا تخمینہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں