3

خوشخبری،فیصل آباد میں عید سے قبل میٹرو بس کا افتتاح،80ملین بجٹ منظور

فیصل آباد ( سٹا ف رپورٹر) فیصل آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، عید سے قبل میٹرو بس کے افتتاح کی تیاریاں ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے80 ملین روپے بجٹ کی منظور ی دے دی تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے حکم پرپنجاب حکومت نے فیصل آباد کے شہریوں کو سفر کی معیاری اور سستی سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات تیز کردئیے ہیں ، عید الفطر سے قبل فیصل آباد میں میٹرو بس کا افتتاح کیا جائیگا جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،اس کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے80 ملین روپے بجٹ بھی کرلیا ہے ۔ سب سے قبل جھنگ روڈ اور جڑانوالہ روڈپر میٹرو بسیں چلائی جا ئیں گی۔ جھنگ روڈپر جی سی یونیورسٹی سے ائیر پورٹ تک میٹرو اورنج لائن بسیں اسی روڈ پر چلیں گی نہ دکانیں گرائی جائیں گی نہ پل بنایا جائے گا بلکہ ان سڑکوں کو بہترین کیا جائے گا۔ جی سی یونیورسٹی سے جڑانوالہ روڈ جلوی مارکیٹ تک میٹرو بس چلانے کیلئے پل تعمیر کئے جائیں گے ۔اس کے بعد دیگر روڈز پر بھی میٹرو بس چلائی جائیگی ۔ فیصل آباد کے شہریوں، صنعتکاروں اور تاجروں نے میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے پر محترمہ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کافیصل آباد کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے اس سے سفر کی سستی اور معیاری سہولت میسر آئیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں