خوشخبری،مزید5ہزار حج درخواستیں وصول کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے اچھی خبر ہے،وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5ہزار افراد کو حجاز مقدس بھیجا جائیگا، کل 10جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی،نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنیکی تجویز زیر غور ہے۔نئے درخواست گذار پہلی دو قسطوں کی مد میں6لاکھ جمع کروائینگے’ قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہونگیوزارت مذہبی امورنے نئی حج درخواستوں پرقرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،،حکومت کو سرکاری حج اسکیم کے تحت ساڑھے 81ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، حکومت نے فیصلہ حج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنے سے بچنے کیلئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں