اسلام آباد(بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 8کروڑ 62لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، فراہم کردہ رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کے لیے استعمال ہوگی، شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
7