خوش قسمتی سے آڈیشن کے بغیر ہی ڈرامے میں کاسٹ کر لیا گیا تھا۔ ثمن انصاری

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سلطانہ صدیقی کی وجہ سے پہلے ہی ڈرامے میں آڈیشن کے بغیر ہی کاسٹ کرلیا گیا تھا۔ثمن انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بطور ریڈیو جوکی (آر جے) کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے تک ٹی وی پروگرامات کی میزبانی بھی کی۔ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہی زیادہ بولنے کی عادت تھی، اس لیے انہیں ٹی وی پروگرام کرنے کا شوق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں