خوش قسمتی ہے ہم نبی آخر الزمان حضرت محمدۖ کے امتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضور نبی کریمۖ کا بہترین میلاد اللہ کے ذکر کو عام کرنا ہے’ میرے نبیۖ امت کا اللہ تعالیٰ سے رشتہ پکا او رمضبوط کرنے کیلئے تشریف لائے ہیں’ وہ رحمت العالمین ہیں’ ان خیالات کا اظہار پیر حافظ محمد عدیل یوسف صدیقی نے فیصل آباد نیکسس لائنز کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد کے شرکاء سے کیا’ محفل میلاد میں CVCعبدالرحمن’ پاسٹ پریذیڈنٹ عاطف منیر شیخ’ گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری’ سیکنڈوائس ڈسٹرکٹ گورنر فار و ق یوسف شیخ’ سابق صدر لائنز کلب رانا محمد سکندر اعظم خاں’ زونل چیئرپرسن چوہدری عبدالسلام’ علی مرتضیٰ’ آصف الیاس نے شرکت کی’ قاری دین محمد نعیمی نے تلاوت قرآن مجید کی اور ملک غلام صابر نقشبندی نے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے محفل میلاد میں سماں باندھ دیا’ اپنے خطاب میں پیر حافظ محمد عدیل یوسف صدیقی نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نبی آخرالزماں حضرت محمد ۖ کی امتی ہیں’ جس پر ہم جتنا بھی فخر کریں کم ہے’ اپنی نبیۖ کی محفلیں سجانہ ہماری خوش بختی ہے’ میں اس قدر خوبصورت محفل سجانے پر فیصل آباد نیکسس لائنز کلب کے ذمے داران کو مبارکباد دیتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ایسی ہزاروں محفلیں سجانے کی توفیق اور ہمت دے’ انہوں نے کہا کہ حضور بنی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت،صبروتحمل،امن ومحبت کا درس ملتا ہے اورایسے جذبات کو فروغ دیکر ناصر ف ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں بلکہ ایک فعال فلاحی معاشرہ کی تشکیل آگے بڑھا سکتے ہیں’ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے اس روحانی’ وجدانی اور روح پرور محفل میلاد میں بلایا’ انہوں نے کہا کہ اس نازک دوراہے پر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عشق رسول ۖ سے ایک ولولے’ جوش اور ہوش کے ساتھ اپنا رشتہ الفت و محب استوار کریں’ ان پاک اور بابرکت محفلوں میں آنا باعث نجات ہے’ اس موقع پر ملک وملت اور سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں