خوف و دہشت کی علامت اشتہاری گینگ کے ارکان پولیس جڑانوالہ کی گرفت سے تاحال آزاد

جڑانوالہ(نامہ نگار) قتل اقدام قتل ڈکیتی راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب خوف و دہشت کی علامت اشتہاری گینگ کے ارکان پولیس کی گرفت سے تاحال آزاد،علاقہ میں خوف کی فضا برقرار،گینگ کے ارکان کی جانب سے مدعیان کو بھی مقدمات کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں ملنے لگی،مدعیان کا وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سی سی ڈی،آر پی او، سی پی او فیصل آباد سے اس گھمبیر صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ پولیس تمام تر دعووں کے باوجود قتل اقدام قتل ڈکیتی راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب خوف و دہشت کی علامت اشتہاری گینگ کے ارکان کو تاحال گرفتار نہ کر پائی ہے جسکے باعث علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے اور مقدمات کی پیروی کرنیوالے مدعیان کو بھی اشتہاری گینگ کے ارکان کی جانب سے قتل اغوا جیسے سنگین نتائج بھگتنے کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہے اشتہاری گینگ کے ارکان کی عدم گرفتاری پر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور انکی فیملیاں گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گینگ میں شامل ابوبکر ولد عادل ساکن 459 گ ب پر تھانہ لنڈیانوالہ اور تھانہ نشتر کالونی لاہور میں قتل اقدام قتل کے 3 مقدمات،عمیر ولد امتیاز غنی ساکن ساہیوال پر تھانہ لنڈیانوالہ اور نشتر کالونی لاہور میں 3 مقدمات، ارسلان ولد ناصر ساکن 459 گ ب پر تھانہ لنڈیانوالہ،تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ شیرقپور میں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی راہزنی کے 6 مقدمات،حق نواز ولد منظور حسین پر تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ لنڈیانوالہ،تھانہ سٹی،تھانہ صدر اور تھانہ بڑا گھر میں 8 مقدمات،جبکہ عقیل شاہنواز ساکن 459گ ب پر تھانہ روڈالہ اور تھانہ لنڈیانوالہ میں 12 مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں