خونی ڈاکے،مزاحمت پر دیہاتی قتل،کار سوار لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں خونی ڈاکے’80ر۔ب میں مزاحمت پر گھر کا سربراہ قتل’نشاط آباد کے علاقہ ڈاکوئوں نے شہر ی کو گولیاں مار کر لہو لہان کردیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر80ر۔ب کا رہائشی محمد رضوان اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ گھر میں گھسنے والے نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر رضوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ‘دوسرے واقعہ میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں چوہڑ ماجرہ کے رہائشی فیاض کو نامعلوم ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کرکے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں