خونی ڈکیتی میں پاک فوج کا جوان قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ چٹیانہ کے نواحی گائوں میں اتھرے ڈاکوئوں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر پاک فوج کے جوان کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل’ قاتل ڈاکوئوں کا سراغ نہ مل سکا’بتایا گیا ہے کہ چک نمبر328گ ب میں رپائش پذیر فوجی جوان مبین شہزاد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تھانہ چٹیانہ کے نواحی گائوں325گ ب کے نزدیک ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے اسے روک لیا’گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی کوشش کی تو مبین شہزاد نے مزاحمت کی جس پر اتھرے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں