40

خونی ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے 2خطرناک ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ پولیس کی بڑی کاروائی،پولیس نے دو رکنی خطرناک ڈکیت گینگ خونی واردات سے 24 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا،آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس کو انعام کا اعلان فیصل آباد پولیس رپورٹ کے مطابق دو روز قبل موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ ایک دوسری واردات کے دوران دوسرے شہری کو زخمی کر کے فرار ہوگئے والے اور واردات کے بعد اعلی پولیس افسران کی جانب سے اس خونی وارداتوں میں ملوث دونوں ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک تھانہ ڈی ٹائپ کے اے ایس آئی عدیل مصطفی کے سپرد کیا گیا جس پر اے ایس آئی عدیل مصطفی نے شب و روز محنت اور ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دوران ڈکیتی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کی واداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈاکوئوں کو 24 گھنٹے کے دوران گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکو دوران ڈکیتی شہریوں کو گولیاں مار کر قتل و زخمی کرنے اور ڈکیتی راہزنی کی پونے 2 سو کے قریب وارداتوں ملوث ہیں جن سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے آئی جی پنجاب نے اس خطرناک گینگ کو گرفتار کرنے پر اے ایس آئی عدیل مصطفی اور انکی ٹیم کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں