خون سفید ہوگیا،بھائی نے بھائی کو چھری کے وار سے قتل کرڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خالد آباد گلی نمبر4 کے رہائشی 27سالہ شہزاد ولد حقنواز کا اپنے بڑے بھائی فخر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تو ملزم فخر نے طیش میں آ کر چھری کے پے درپے وار کر کے چھوٹے بھائی شہزاد کو بری طرح لہولہان کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں