خون کا بدلہ خون’23سال بعد4افراد کا بہیمانہ قتل

جڑانوالہ (نامہ نگار) قتل کا بدلہ لینے کی خاطر مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل’ 2کو زخمی کر دیا، 4افراد کے قتلوں لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے،مقتولین جڑانوالہ سے واپس گائوں جا رہے تھے،پولیس تھانہ ستیانہ نے 10نامزد اور 4نامعلوم افراد کیخلاف 6دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 30گ ب جالندھر کے رہائشی ندیم ساجد نے پولیس تھانہ ستیانہ کو بتایا کہ سائل ہمراہ نوید راشد اور علی نوید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گائوں جا رہے تھے کہ سائل کا بھائی علیم شاید ہمراہ صنم سلطان،زوہیب،سلامت علی،سیف الرحمن،عتیق کے ہمراہ گاڑی نمبر 7904 میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ بوٹے والی جھال کے قریب الزام علیہان عاقب،اسفندیار ساکن ٹوبہ نے اپنے ساتھیوں توقیر،سفیر،انیس الرحمن، راشد،وہاب،تجمل،عبدالخالق،ذوالفقار،احسن،انور ساکن 70 گ ب ہمراہ 4 کس نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں علیم شاہد، صنم سلطان،زوہیب اور سلامت جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد سیف اور عتیق کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہان کو شبہ تھا کہ بردرام مقتول علیم شاہد نے الزام علیہ عاقب کے ماموں مشتاق احمد کو 2002 میں قتل اور 2004 میں وسیم آصف کو زخمی کیا تھا 4 افراد کے قتلوں کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن عمارا شیرازی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد طارق،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے 4 افراد کے قتلوں کی لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد کو ہدایت جاری کی ہے کہ قتلوں میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے پولیس کا کہنا ہے کہ قتلوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے پولیس نے مقتول علیم شاہد کے بھائی ندیم ساجد کی مدعیت میں 10 نامزد اور 4 کس نامعلوم افراد کیخلاف 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں