خٹک کیخلافBRTکیس بند

پشاور (بیوروچیف) قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیرِاعظم کے مشیروسابقسابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ بعض افراد کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔نیب نے احسن رفیق اور مامون الرشید کے خلاف کیس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو مزید کارروائی کے لیے ریفر کر دیا ٹرانس پشاور کے سابق سی ای او فیاض احمد ،صفدر شبیر ،وقاص صالحین ،محمد عمران ، LMKRکے سی ای او عاطف رئیس بھی بری ،ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (EBM)میں تفصیلی جائزے کے بعد، نیب چیئرمین نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کئی کیسز بند کرنے اور کچھ کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھیجنے کی منظوری دی۔نیب پشاور نے اپنے خط نمبر 1/34/1153/IW-I/NAB(KP) مورخہ 13مارچ 2025، جو ڈائریکٹر جنرل، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA)کو ارسال کیا گیا، میں کہا کہ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا عابد سعید، موجودہ چیف سیکریٹری اور اس وقت کے سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D)شہاب علی شاہ، عمران لطیف، کنٹریکٹر عامر لطیف، کنٹریکٹر سید مسعود حسین شاہ، سب کنٹریکٹر شیخ میاں محمد یونس، سب کنٹریکٹر محمد ایوب شیخ، کنٹریکٹر ژانگ چینگ، کنٹریکٹر ژیاو ہواپنگ اور کنٹریکٹر گاو جیان کے خلاف تحقیقات بند کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں