خیابان کالونی میں سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی 60عمران روڈ خیابان کالونی مدینہ ٹائون میں سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا دی’ عمرسٹریٹ’ عاطف سٹریٹ’ زید چوک اور اس سے ملحقہ گلیاں نوگوایریا بن گئے’ علاقہ مکین دہائیاں دینے لگے’ شہروز قیصر’ عبدالرحمن’ حسن افتخار’ چوہدری نعیم اقبال’ شیخ الطاف’ نوید بشیر’ علی رضا’ مبارک علی’ محمد قدیر’ فیصل اقبال’ شیخ تنویر اور دیگر رہائشیوں نے ڈویژنل کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اس مصیبت سے نجات دلائی جائے اور ہمارے علاقے کا وزٹ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے’انہوں نے کہا کہ علاقہ مکین گھروں میں قید ہو کر رہ گئے’ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن نے ہر طرف تباہی مچادی’ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’ سیوریج کے گندے پانی پر مچھروں نے ڈیرے جما لئے’ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گٹر ابل رہے ہیں’ سیوریج کی لائنیں بیٹھ چکی ہیں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی جگہ نئی سیوریج لائنیں بچھا کر علاقہ مکینوں کو مشکل اور پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں