30

خیابان کالونی میں 350 روپے چھیننے کی انوکھی واردات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کا گروہ خیابان کالونی میں محنت کش سے 350 روپے جبکہ تھانہ کر کے علاقہ 592 گ ب میں زمیندار سے 25 لاکھ چھین کر فرار ہو گیا، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق خیابان کالونی کا رہائشی محنت کش منیر آفتاب ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر تلاشی لیتے ہوئے 350 روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ تھانہ کر کے علاقہ 592 گ ب کے رہائشی زمیندار ممتاز احمد نے بتایا کہ وہ جانور فروخت کر کے 25لاکھ کی رقم لیکر گھر آ رہا تھا کہ راستے میں مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 25لاکھ سے بھرا تھیلہ چھین کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں متاثرہ افراد نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں