42

خیال کاسترو کی دن کے اجالے میں فلمی انداز میں گرفتاری ، رات گئے پراسرار رہائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خیال کاسترو رات گئے گھر پہنچ گئے۔ایک ویڈیو بیان میں خیال کاسترو نے کہا ہے کہ ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد لے گئے، ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔خیال کاسترو کو فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے خیال کاسترو کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغوا پر نہیں۔ اس گھٹیا حرکت سے نظام اور ننگا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں