خیبر پختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

پشاور (سپورٹس نیوز) خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سپورٹس کے موجودہ ہیروز جنھوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے کے اعزاز میں اپنی نوعیت کی پہلی منعقد ہونے والی خیبر پختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی پر وقار تقریب نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئی۔گزشتہ روز منعقدہونے والی تقریب میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پرخیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان کے علاہ صوبائی وزرا میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں