45

دادی کے قاتل پوتے کا سر قلم

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزرارت داخلہ نے بتایا ہے کہ کل جمعرات کو مملکت کے مشرقی علاقے میں اپنی دادی کے قتل میں سزائے موت کاٹنے والے مجرم کا قصاص میں سرقلم کردیا گیا۔ مجرم نے اس وقت اپنی دادی کو قتل کردیا تھا جب وہ سو رہی تھی۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہری ریان بن سامی بن عبداللہ الدوسری نے اپنی دادی نمشہ الدوسری کو اس وقت سر پر لکڑی کے آلے سے متعدد بار مار کر ہلاک کیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہی تھی، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام نے مذکورہ مجرم کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کیدوران اس نے اقبال جرم کیا جس کے بعد اسے سزائے موت سنا دی گئی تھی۔ گذشتہ روز اس کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں