فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت دارالامان میں پودے لگائے گئے۔سپرنٹنڈنٹ صوفیہ رضوان ، چیمبرآف کامرس کے نمائندگان سیف القہار ، نوید اسلم ودیگر نے شجرکاری میں حصہ لیا۔انہوں نے پودوں کے درخت بننے کی دعا کی اور کہا کہ ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر شخص کو دستیاب جگہ پر پودا لگاکر اس کی پرورش کا بیڑہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف خوبصورتی کا ذریعہ بلکہ پرندوں کی خوراک کا بھی باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کو سرسبز وشاداب بنانا ہے۔
45