دارالعلوم عربیہ اسلامیہ چنیوٹ میں سالانہ تقریب

چنیوٹ(نامہ نگار)دارالعلوم عربیہ اسلامیہ جامعہ محمدی شریف چنیوٹ میں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا۔دارالعلوم عربیہ اسلامیہ جامعہ محمدی شریف، چنیوٹ آرٹس اینڈ کلچر اور شعبہ ثقافت اسلامی کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب دارالحدیث آڈیٹوریم میں سجادہ نشین و صدر جامعہ حافظ محمد قمر الحق ضیائی سیالوی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں علما کرام، سماجی شخصیات، اساتذہ کرام، سوسائٹیز کے صدور اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عربی سوسائٹی کے صدر ضیا الحسن نے فصیح عربی زبان میں کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ پطرس بخاری انگلش سوسائٹی کے صدر حماد رضا نے انگریزی زبان میں سال بھر کی کارکردگی کا اظہار کیا۔ ادارے کی سوسائٹیز کے ڈائریکٹر محمد زین الحق نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام سوسائٹیز کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اطمینان کا اظہار کیا اور غالب کے نام پر ایک نئی سوسائٹی بنانے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں