دانش کنیریا نے پہلگام واقعے پر پاکستان کیخلاف زہر اگل دیا

لاہور( سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر دانش کنیریا نے پہلگام واقعے پر پاکستان کیخلاف زہر اگل دیا۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ ٹوئٹ میں پہلگام حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراا دیا۔ دانش کنیریا نے پہلگام حملے کے بعد متنازع ٹوئٹ میں کہا کہ اگر پاکستان اس حملے میں ملوث نہیں تو وزیراعظم نے ابھی تک مذمت کیوں نہیں کی؟ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مینشن بھی کیا۔ دانش کنیریا نے اپنی متنازع ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپ کی فورسز اچانک ہائی الرٹ پر کیوں ہیں؟ اس لیے کیونکہ آپ سچ جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں