دانیال الرحمن نے اسلام آباد ٹین پن بائولنگ لیگ جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) دانیال الرحمن نے اسلام آباد ٹین پن بالنگ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ اعجاز الرحمن اور فہیم اکبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ لیگ کے اختتام پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔لیزر سٹی بالنگ کلب ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلی گئی اسلام آباد ٹین پن بالنگ لیگ کا ٹائٹل دانیال الرحمن نے 233 سکور کے ساتھ جیت لیا جبکہ اعجاز الرحمن نے 223 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور فہیم اکبر 189 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ٹیم ایونٹ میں اعجاز الرحمن، دانیال الرحمن اور نعمان خان 992 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ فہیم اکبر، آغا علی شاہ اور سعاد علی خان 966 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور شاہ رخ، جنید شفیق اور ارمغان نے 945 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیگ میں 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں