16

دبئی ائیر شو میںپاکستانی طیاروں اور پائلٹس کے چرچے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ایئر شو 2025 کا شاندار آغاز،پاکستانی پائلٹس کی مہارت نے دل جیت لیے ،دفاعی ٹیکنالوجی اور فلائنگ ڈسپلے کے عالمی میلہ میں جے ایف 17تھنڈر مرکز نگاہ بنا رہا ،معرکہ حق میںشاہینوں کی کامیابی کوایئر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے ،شرکا کی طیاروں کے ساتھ سیلفیاں، دبئی ائیر شو 2025کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا، جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے، جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔دریں اثناء ۔دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس میں آئل لیک ہونے کے واقعے نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پردہ چاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایئر شو میں بھارتی طیارے کے آئل لیک نے نہ صرف بھارتی فضائیہ پر سوالات اٹھا دیئے بلکہ شو کی سرگرمیوں میں بھی خلل پیدا کیا، بھارتی ٹیکنیشنز کو لیکیج روکنے کے لیے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑا جس نے ایئر شو میں موجود عالمی ماہرین کو حیران کر دیا۔عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے کمزور معیار اور ناقص تیاری کے باعث اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دفاعی صنعت تکنیکی کمزوریوں کے باعث بارہا تنقید کی زد میں آتی رہی ہے۔واقعے کے بعد ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے جبکہ دفاعی حلقوں میں تیجس پروگرام کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں