دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے 28برس مکمل

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ نے اپنے قیام کے 28برس مکمل کر لئیہیں جبکہ 2مارچ کو خصوصی تقریب میں عالمی قرآنی مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و حکمران دبئی ہز ہائی نس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں منعقد ہونے والا یہ ایوارڈ عالمِ اسلام میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔رپورٹ کیمطابق دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ گزشتہ 28برس سے خدمتِ قرآن اور قرا کرام کی حوصلہ افزائی کا عالمی پلیٹ فارم ہے، جس نے دنیا بھر میں قرآنی تعلیمات کے فروغ اور حسن قرت کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رواں سال عظیم اسلامی شخصیت کے طور پر ممتاز مصری قاری شیخ محمود خلیل الحصری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، وہ قرآنِ کریم کی مکمل اور مستند ریکارڈنگ کرنے والے اولین قرا میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی تلاوت آج بھی دنیا بھر میں عقیدت سے سنی جاتی ہے۔ایوارڈ انتظامیہ کے مطابق 2026ء کے مقابلے کے لیے دنیا بھر سے منتخب 6ممتاز قرآنی آوازیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ عوام کو آن لائن رائے شماری کے ذریعے اپنی پسندیدہ آواز منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، 2مارچ کو منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں فاتحین کو اعزازات سے نوازا جائے گا اور قرآنِ کریم، اس کے قاریوں اور خدمت گزاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ نے گزشتہ دہائیوں میں نوجوان قرا کی تربیت، بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی اور اسلامی ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں