دبئی ایک بار پھر عالمی کھیلوں کا مرکز، رگبی سیونز سیریز کا آغاز

دبئی(سپورٹس نیوز) دبئی میں عالمی سپورٹس سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک اور بڑا ایونٹ شروع ہو گیا ہے، جہاں انٹرنیشنل رگبی سیونز سیریز کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کی قومی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جس سے دبئی ایک بار پھر بین الاقوامی کھیلوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، یہ ٹورنامنٹ ایک نئے اسپورٹس پاتھ وے ماڈل کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر رگبی کھیل کو فروغ دینا اور مستقبل کے بڑے مقابلوں خصوصا لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔منتظمین کے مطابق دبئی میں ہونے والی یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک اہم موقع ہے، جبکہ شائقینِ کھیل کو بھی اعلی معیار کے بین الاقوامی مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں