دبئی بالکل محفوظ ہے، یویو ہنی سنگھ

دبئی (شوبز نیوز) امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں دھماکوں اور کشیدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ابوظبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ تاہم دبئی میں موجود معروف ریپر یویو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں سب کچھ محفوظ ہے۔ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ دبئی میں بالکل ٹھیک ہے، سپر سیف۔ خبروں میں آنے والی بے وقوفانہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں