دبئی جانیوالی پرواز کے مسافر سے998گرام ہیروئن برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 998گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس ایف کے مشین آپریٹر نے مسافر محسن ذوالفقار کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیابعد ازاں، دستی تلاشی کے دوران سٹاف نے ٹرالی بیگ کے نچلے حصے، اطراف اور راڈز میں مہارت سے چھپائی گئی 998گرام ہیروئن برآمد کی، اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں