دبئی میں گھریلوملازم کی تنخواہ23لاکھ روپے ماہانہ

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی میں گھر سنبھالنے کی نوکری کیلئے ماہانہ 23لاکھ روپے تنخواہ دینے پر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک اسٹافنگ ایجنسی کی جانب سے گھر سنبھالنے کے لیے2آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کی شاندار تنخواہ جان کر صارفین دنگ رہ گئے’بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کے طور پر کہا کہ وہ اس ملازمت کیلئے اپنی موجودہ نوکری چھوڑنے کو تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق رائل میسن Royal Maison ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی ہے جو مشرق وسطی میں امیر اور شاہی خاندانوں کے لیے گھریلو ملازمین بھرتی کرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایجنسی نے ابوظہبی اور دبئی میں وی آئی پی خاندانوں کے لیے دو ملازمتوں کا اشتہار دیا۔رائل میسن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت ایک ہنر مند اور محنتی فل ٹائم ہاس مینیجر کی ضرورت جو ہماری ممتاز ٹیم کا حصہ بن سکے۔ اس نشست کے لیے انہیں ماہانہ تنخواہ 30 ہزار درہم دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں