دبئی کی وکٹ پر اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے’ محمد عامر

کراچی (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ ہم نے ایک رن آٹ ضائع کیا جو بڑی غلطی تھی۔ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں بھارت سے شکست پر محمد عامر نے قومی ٹیم کی کوتاہیوں اور کپتان کی حکمت عملی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹ پر اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے، بھارت نے شروع کے 10اوورز کو اچھا استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھیشیک کا 40رنز پر کیچ ڈراپ ہوا جو بہت اہم تھا۔محمد عامر نے کہا کہ حارث سے پہلے نواز کو کھلانا غلطی تھی، کیونکہ حارث اسپنرز کو نواز سے زیادہ بہتر کھیلتا ہے، نواز سے بالنگ کرانی چاہیے تھی۔ ٹیم کو اپنی خامیوں پر قابو پانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں