30

دبئی کے ہاکی ٹورنامنٹ میں گوجرہ کے 8کھلاڑیوں کی شرکت

گوجرہ(نامہ نگار)دوبئی میں تیسرا رمضان المبارک ہاکی فائیو ٹورنامنٹ کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں استاد اسلم روڈ ہاکی کلب کے8کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں حسن سلیم بیسٹ پلیئرٹورنا منٹ اورعدنان شکور بیسٹ گول کیپر قرارپائے، ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میچ خلیفہ ہاکی کلب اور آسکر ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ 2 کے مقابلے میں 5گولز سے آسکر کلب نے جیت لیا۔اس کلب میں استاد اسلم روڈا ہاکی کلب گوجرہ کے آٹھ پلیئرزنے خوبصورت کھیل پیش کیا اور اس کلب کے کپتان عمار (ھیرا)کا تعلق بھی اسی کلب سے ہے استاد اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں