31

درآمدات میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کامیاب

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان حکومت کی جانب سے درآمدات میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے۔حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث پاکستان کی سب سے بڑے تجارتی ممالک سے درآمدات میں واضح کمی آنے لگی، پاکستان کی جاپان اور تھائی لینڈ کے ساتھ درآمدات میں52 فیصد کمی، جنوبی کوریا کے ساتھ درآمدات میں 42 فیصد، ملائیشیا کے ساتھ درآمدات میں 29 فیصد جبکہ سعودی عرب کے ساتھ درآمدات میں 12 فیصد کمی ہوئی، اسی طرح چین اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ پاکستان کی درآمدات میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2023 میں جولائی تا فروری پاکستان کی کل درآمدات 21 فیصد کمی کے ساتھ 37 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ 47 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اس دورانیے میں 47 ارب 33 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار ڈالر تھیں، درآمدات کے حوالے سے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی ملک چین کے ساتھ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کی درآمدات 37 فیصد کمی کیساتھ 11ارب 28 کروڑ 44 لاکھ 87 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 7 ارب 6 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار ڈالر پر پہنچ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں