کراچی(بیوروچیف)اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 18 جنوری تک منگوایا گیا درآمدی سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو درآمدی سامان خریدنے سے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو درآمدی دستاویزات کلیئرکرنے کا طریقہ کار فراہم کیا ہے ، بینکوں کوخوراک، دوائیں اور توانائی وغیرہ کی درآمدات کو ترجیح دینے کا کہا ہے ۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے نے بندرگاہ پر درآمدی مال پھنسنے کی نشاندہی کی ہے
37