دربار صوفی برکت علی کے نائب منتظم اعلیٰ محمد شفیع انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عظیم روحانی پیشوا حضرت ابوانیس صوفی محمد برکت علی لدھیانوی کے دربار عالیہ سمندری روڈ دالووال کے نائب منتظم اعلیٰ محمد شفیع قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور صوم وصلوٰة کے پابند انسان تھے، ان کی زندگی ترویج اسلام اور ذکر واذکار میں گزری۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 19اکتوبر بروز اتوار بعدازنماز ظہر دربار عالیہ دالووال میں ادا کی گئی جس میں ابوانیس صوفی برکت علی کے مریدین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب کریمۖ کے طفیل مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں