58

دربار عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی کے گدی نشین کی کشمیر ہائوس آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دربار شیخ عبدالقادر جیلانی بغداد شریف کے سجادہ نشین پیر سید شیخ خالد منصور دامت برکاتہم العالیہ کی کشمیر ہائوس آمد’ بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور ان کے ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو’ عالم اسلام کی سربلندی’ مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی’ ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تفصیل کے مطابق دربار حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم کے سجادہ نشین حضرت پیر سید شیخ خالد منصور دامت برکاتہم العالیہ کشمیر ہائوس فیصل آباد تشریف لائے تو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری شیر علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ امیدوار PP-116 خواجہ محمد رضوان’ ناصر بٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، چوہدری شیر علی نے ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، دربار غوث اعظم کے سجادہ نشین حضرت پیر سید شیخ خالد منصور نے کہا کہ پاکستان کا قیام اولیائے کرام کا فیضان ہے اور انشاء اﷲ یہ پورے عالم اسلام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے گا، اس موقع پر بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ سجادہ نشین دربار غوث اعظم حضرت پیر سید شیخ خالد منصور نے اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی’ مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی’ ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں