40

درجن سے زائد قلمدان وزیراعظم کے پاس ، متعدد اہم وزارتیں وزراء سے محروم

اسلام آ باد(بیوروچیف)وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم ہیں’کابینہ کا حجم مختصر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک درجن سے زائد وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا، کئی اہم وزارتوں اورڈویژنز کاقلمدان تاحال کسی کونہیں دیا گیا۔کابینہ ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز 19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ، وزیر اعظم کی جانب سے تمام وزرا کو ایک یا ایک سے زائد وزارت یا ڈویژن کے قلمدان تفویض کئے گئے، اب بھی کل 33وفاقی وزارتوں اور 40 ڈویژنز میں سے ایک درجن سے زائد وزارتوں اور ڈویژن کے قلمدان تاحال کسی کو نہیں سونپے گئے، ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی،آئی ٹی، مواصلات،بین الصوبائی رابطہ،پارلیمانی امور، صحت اورنیشنل فوڈ سکیورٹی کاقلمدان کسی کو نہیں دیا گیا، وزیراعظم مذہبی امور،آبی وسائل،امورکشمیر وگلگت بلتستان،نیشنل سیکیورٹی اورتخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کیانچارج وزیربھی خود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں