درجہ حرارت میں اضافہ،برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

اسلام آباد (بیورو چیف)بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے، ریسکیو حکام کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ مارچ میں زیادہ درجہ حرارت کے باعث بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے۔ جس سے فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سینمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں